اولین ترجیح عازمین کو سہولت اور باوقار سفر کی فراہمی ہے:سردار محمد یوسف

اسلام آباد سے پہلی پرواز 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ، پروازکووزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن ودیگرنے رخصت کیا
 ہر حاجی کے لیے یہ لمحہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ کی پہلی حج پرواز 270 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ۔سعودی ایئرلائن کی پروازSV5723 دن گیارہ بجے روانہ ہو گئی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی ڈپٹی ہیڈ مشن محمد ال علی، جوائنٹ سیکرٹری حج محمد بخش سانگی، عازمین حج کو رخصت کیا۔سردار محمد یوسف، کا بہترین سہولیات کی فراہمی و تعاون ہر خادم حرمین شریفین، ولی عہد محمد بن سلمان، سعودی وزیر حج عمرہ ڈاکٹر توفیق بن ربیعہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کو زبردست خراج تحسین پیش کیااسلام آباد سے روانہ ہونے والے پاکستانی عازمین حج نے حکومت پاکستان کی کاوشوں پر شکریہ اداکیا ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہر حاجی کے لیے یہ لمحہ زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سعودی وژن 2030 اور وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعاون سے حج انتظامات مکمل ہوئے ،حکومت پاکستان کی اولین ترجیح عازمین کو سہولت اور باوقار سفر کی فراہمی ہے۔روڈ ٹو مکہ منصوبہ عازمین کے لیے انقلابی سہولت قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن اور سفری مراحل مکمل کیے جا رہے ہیںاس سہولت سے عازمین براہ راست اپنی رہائش گاہوں تک پہنچ سکیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ24 ہزار حجاج کو ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی مکہ اور مدینہ کے درمیان جدید ٹرین سروس کا آغازاس سال 1 لاکھ 19 ہزار سرکاری حجاج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیںَتمام سرکاری حجاج کو مدینہ میں مرکزیہ کے قریب رہائش دی جائے گی حج صرف عبادت نہیں بلکہ روحانی تربیت کا ذریعہ ہے۔ وزیر مذہبی امورنیحجاج کرام کو صبر اور نظم و ضبط کے ساتھ حج مکمل کرنے ‘سعودی قوانین کی پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے خدام الحجاج کی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکیدکی اور کہا کہ حجاج پاکستان کے سفیر ہیں، مثبت کردار ادا کریں۔سعودی قیادت کا حجاج کی خدمت پر خصوصی شکریہ اداشاہ سلمان کی سرپرستی میں حجاج کی خدمت کو سراہا گیا۔ اسلام آباد سے 36 ہزار، کراچی سے 29,800 عازمین مستفید ہوں گے پہلی بار لاہور سے بھی 30 ہزار عازمین روڈ ٹو مکہ سہولت حاصل کریں گیمجموعی طور پر 95,800 پاکستانی عازمین اس جدید سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے ۔کل عازمین کا 80 فیصد روڈ ٹو مکہ منصوبے سے مستفید ہوگاوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حج انتظامات مزید بہتر بنائے گئے ہر 188 عازمین کے ساتھ تربیت یافتہ ناظم مقرر کیا گیامنی، عرفات اور مزدلفہ میں عازمین کی مکمل رہنمائی یقینی بنائی جائے گی ہر حاجی کو سعودی عرب پہنچتے ہی مفت سعودی سم فراہم کی جائے گی۔لانگ حج کے لیے 40 جی بی انٹرنیٹ سہولت دی جائے گی۔