حج تربیت نہ کرنیوالے عازمین ‘حج سے محروم :سردار یوسف

 ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر بیک وقت حج تربیتی ورکشاپ جاری ، حج تربیت کے دونوں مراحل میں شرکت لازمی ہے
 اسلام آباد(بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ تمام عازمین کیلئے حج مناسک کی تریبت لازمی جزو ہے‘امسال وزارت نے ملک بھر میں ایک لاکھ 18 ہزار عازمین حج کی بیک وقت تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بدھ کو اسلام آباد حاجی کیمپ میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ لازمی حج تربیت نہ کرنے والے عازمین ‘حج سے محروم رہ جائیں گے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر بیک وقت حج تربیتی ورکشاپ جاری ہیں حج تربیت کے دونوں مراحل میں شرکت لازمی ہے اور یہ پہلا مرحلہ 14 فروری تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا تربیتی مرحلہ ماہ رمضان کے بعد منعقد ہوگا