بلوچستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے:سردار ایاز صادق

 پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے:  سپیکر قومی اسمبلی کی  گورنر بلوچستان سے  ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد میں  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  سے  گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل  نے  ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی اورانتظامی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے امور زیرِ غور آئے۔گورنر بلوچستان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بات کی اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔