چور گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا 1 لاکھ نقدی لے اڑے

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) چور شہری کے گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔واقعہ سانگلہ ہل کیمدنی کالونیمیں پیش آیا، جہاںسعودی عربمقیم ابرار عارف کی اہلیہ چند روز سے اپنے والد کے گھر گئی ہوئی تھی، اس کی غیر موجودگی میں نامعلوم چور گھر سے ڈیڑھ تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی لے گئے۔ گھر واپس آنے پر اہلخانہ کوچوری کا علم ہوا۔