مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے تھانہ صدر کے علاقے ننگل ساہداں کے زیر تعمیر مکان سے 45 سالہ مرگی کے مریض شخص کی سوختہ لاش ملی ہے،جسکی شناخت سلیم ولد رحم دین کے نام سے ہوئی ہے۔لواحقین کے مطابق سلیم عرصہ درازسے مرگی کے مرض سے تنگ تھا۔ قتل یا خود سوزی،?پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔ لواحقین نے واقعے کو خودسوزی قرار دیتیقانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔