نارو وال( یواین پی) نارووال،زیر تعمیر مکان بنیاد کے نیچے سے 29خطرناک سانپ نکل آئے، مکان کی تعمیر کے دوران بنیاد کے نیچے سے 29خطرناک سانپ نکل آئے جنہیں ریسکیو 1122نے پکڑ کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا،بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقے عالم ٹائون انتو والی میں ایک زیر تعمیر مکان میں کنسٹرکشن کے لیے رکھی گئی اینٹیں اٹھانے پر نیچے سے اچانک کافی بڑی تعداد میں خطرناک سانپ برآمد ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود گٹر کے مین ہول میں جا گھسے،اس اچانک صورتحال کے باعث اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی تربیت یافتہ ٹیم موقع پر پہنچی اور محفوظ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے گٹر کے مین ہول کے اندر موجود 29 سانپوں کو پکڑ کر محفوظ قدرتی مقام پر چھوڑ دیا اور علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دیا۔