ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)زیر تعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے مستری بے ہوش، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نواحی علاقے شاہ کوٹ صفدرآباد روڈ پرچک نمبر 82 میں زیر تعمیر مکان پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک مستری شدید متاثر ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 45 سالہ عبدالوحید کو دیوار پر کام کرتے ہوئے بجلی کے تار سے زور دار جھٹکا لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو سی پی آر دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔