ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کی چک 120/9-L کمیر میں جعلی پنیر اور دودھ بنانے والے یونٹ کیخلاف کارروائی ،85 کلو مضر صحت پنیر ، 30 لٹر جعلی دودھ پکڑ کر تلف کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ اور ڈیری مصنوعات مکمل طور پر جعلی اور مصنوعی پائی گئیں۔