فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ملاوٹی دودھ بیچنے پر دکان سیل

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اعوان ٹاؤن میں ملک شاپ کی انسپکشن   دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر مقدمہ درج ، شاپ اصلاح تک بند، 50 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، چلر اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دودھ کیلئے گئے سیمپل فیل ہونے پر اعوان ٹاؤن میں واقع ملک شاپ پر کارروائی کی گئی۔ دودھ میں ملاوٹ ،فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ دوکان کے اندر چھپکلیاں اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے 50 لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کردیا جبکہ ملک شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی اور دکان کو اصلاح تک بند کردیا۔