فوڈ اتھارٹی کا گجومتہ میں ناکہ 5ہزار لٹر جعلی دودھ تلف کردیا

کاہنہ (خصوصی رپورٹ)فوڈ اتھارٹی نے لاہور م?ں داخل ہونیوالا جعلی دودھ کا ٹ?نکر پکڑ لیا۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گجومتہ میں ناکہ کے دوران ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو 5 ہزار لٹر دودھ کیمیکلز سے تیار کیا گیا تھا جو انتہائی مضر صحت تھا۔ دودھ کنگن پور سے گجومتہ لایاجا رہا تھا۔ فوڈ اتھارٹی نے دودھ روہی نالے میں بہا کر مقدمہ درج اور مالکان کو گرفتار کروا دیا۔