موبائل لائبریریز کیلئے 55الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنیکافیصلہ

 ابتدائی مرحلے میں تمام لائبریری وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی ہونگی، 
چارجنگ کیلئے سکولوں میں انتظام ،1لائبریری 100 سکولوں کو سروس دیگی
لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور میں طلبہ کو سکول کی سطح پر کتابوں اور ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی دینے کے لیے ’’لائبریریز اِن ویلز‘‘ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے والے منصوبے کے تحت ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو 55 الیکٹرک لائبریری وہیکلز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ ہر وہیکل 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں تمام لائبریری وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی کی جائیں گی، جہاں سے مختلف سکولوں کے طلبہ ان سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبلیٹس اور ایک ایل ای ڈی نصب ہوگی، منصوبے کا مقصد سکول کی سطح پر طلبہ میں مطالعہ کے رجحان کو فروغ دینے اور انہیں جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ایک لائبریری وہیکل 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی، یوں 55 الیکٹرک لائبریری وہیکلز کے ذریعے لاہور کے بڑی تعداد میں سکولوں کے طلبہ تک کتابیں اور ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات پہنچانے کا منصوبہ ہے۔الیکٹرک وہیکلز کی چارجنگ کے لیے سکولوں میں ہی انتظام کیا جائے گا۔