55 الیکٹرک وہیکلز ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے، ہر گاڑی میں 22 ٹیبز نصب ہوں گے
لاہور (زیڈاین این ) لاہور میں طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے لائبریریز اِن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 55 الیکٹرک وہیکلز ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔منصوبے کے تحت ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبز اور ایک ایل ای ڈی نصب کی جائے گی، جبکہ گاڑیوں کی چارجنگ کیلئے سکولوں میں خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ ہر لائبریری وہیکل تقریباً 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی۔ابتدائی مرحلے میں تمام 55 الیکٹرک وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی کی جائیں گی، جہاں سے انہیں طلبہ کیلئے لائبریری اور ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد طلبہ کو روایتی کتب کے ساتھ جدید ڈیجیٹل تعلیمی وسائل تک بھی رسائی فراہم کرنا ہے۔