ڈی جی ایل ڈی اے اربوں کی 50کنال اراضی پرتجاوزات وجھگیاں بننے پر برہم
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گجر پورہ چائنہ سکیم کا تفصیلی دورہ کیا، چائنہ سکیم کے رہائشیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ڈائریکٹر ہا ئوسنگ ون فراز احمد نے واگزار کرائی گئی 65 کینال اراضی بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے کا اربوں روپے مالیت کی 50 کینال سے زائد قیمتی اراضی پر تجاوزات و جھگیاں بننے پر اظہار ناراضگی کیا، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے، ملکیتی اراضی پر فینسنگ، ملکیتی بورڈ لگانے اور پلاٹ بینک میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چائنہ سکیم سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی۔23 کنال پر مشتمل چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کو جلد شہریوں کے لیے فعال بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکس کو فعال بنانے کا پلان طلب کر لیا۔