بارکس میں ایک ہزار ریک رکھے جائیں گے جن میں مطالعہ کیلئے چالیس ہزار کتب آویزاں کی جائیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور ہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل کی ہدایت پر پنجاب کی تمام جیلوں میں بارک کی سطح پر لائبریریز قائم کی جا رہی ہیں۔جیل حکام کے مطابق اب پنجاب کی جیلوں میں ایک لائبریری کے بجائے ہر قیدی بارک میں ریک رکھے جائیں گے اور ان میں کتب آویزاں کی جائیں گی تاکہ قیدی لائبریریز کے مخصوص اوقات کے بجائے جب چاہیں کتب کا مطالعہ کر سکیں۔قیدی بارکس میں ایک ہزار ریک رکھے جائیں گے جن میں مطالعہ کیلئے چالیس ہزار کتب آویزاں کی جائیں گی اور اس ہدف کو 31 جنوری 2025 تک پورا کیا جائے گا۔پنجاب کی جیلوں کی لائبریریز میں اس وقت بیس ہزار کتب موجود ہیں، ہر ہفتے پانچ ہزار نئی اور پرانی کتب کی خریداری سے چالیس ہزار کتب کا ہدف پورا کیا جائے گا۔