صوبے میں بڑھتی بدامنی کے باعث صوبائی فیلڈ افسران عدم تحفظ کا شکار ہو گئے
150 سسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی
ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے پر تقریبا 70 سے 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی
پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا میں بدامنی کے باعث فیلڈ افسران کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث صوبائی فیلڈ افسران عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ، جس کے پیش نظر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں فیلڈ سٹاف کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 150 سسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل سسٹنٹ کمشنرز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، اس مقصد کے لیے افسران کے زیرِ استعمال موجودہ سرکاری گاڑیوں کو بلٹ پروف میں تبدیل کیا جائے گا۔محکمہ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے پر تقریبا 70 سے 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی