لاوارث کمسن بچی بحفاظت ریسکیو

لاہور( خصوصی رپورٹ )رنگ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی، لاوارث کمسن بچی بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔رنگ روڈ اڈا پلاٹ کے قریب ذہنی معذور کمسن بچی لاوارث حالت میں ملی، پولیس نے فوری حفاظتی تحویل میں لے لیا۔رنگ روڈ پولیس کا فوری ریسپانس، لوکل پولیس کی معاونت سے بچی کے والدین کا سراغ لگا لیا گیا۔پولیس نے کمسن بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔