سنگدل ماں نومولود بچی کو لاوارث پھینک گئی

چک امرو (خصوصی رپورٹ)سنگدل ماں نے نومولود بچی کو لاوارث پھینک دیا۔ شکرگڑھ کے موضع گمٹالی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نومولود بچی کو کسی نے جانوروں کے چارے والے کمرے میں پھینک دیا۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کو کال کی گئی۔ بچی کو ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال شکرگڑھ پہنچا دیا گیا، جہاں اسے طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ادھر نواحی گا ئوں لکھنور کے رہائشی ظہیر نے ریسکیو کی گئی نومولود بچی کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔