لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ اور چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس کے احسن اقدامات دو لاوارث بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق چوکی بیگم کوٹ پولیس نے 4 سالہ علی حیدر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر تلاش کرکے بحفاظت والدہ کے سپرد کر دیابچہ اپنا نام تک نہ بتا سکتا تھا جسکو دو گھنٹوں میں تلاش کیا گیا جبکہ بھاٹی گیٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے کارروائی عمل میں لائی زکیہ کی تلاش کے لیے ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں سے مدد حاصل کی گئی بچوں کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی