اسلام آباد،مسقط(آئی این پی )ایف آئی اے لنک آفس عمان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمان میں انسانی اسمگلنگ و استحصال کا شکار کمسن پاکستانی بچی کو بازیاب کرکے بحفاظت پاکستان منتقل کردیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس عمان کو مسقط میں انسانی اسمگلنگ اور استحصال کا شکار پاکستانی بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایف آئی اے ٹیم نے عمان کی پولیس کی معاونت سے کامیاب کارروائی کرکے بچی کو باحفاظت بازیاب کرلیا