3سالہ لاوارث بچی کو بحفاظت والدین سے ملوادیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی بر وقت کارروائی سے داتا دربار کے باہر سے ملنے والی 3 سالہ لاوارث بچی کو بحفاظت والدین سے ملوادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار کو دربار کے باہر ایک کمسن بچی ملی جو صرف اپنا نام بتا پا رہی تھی۔ پولیس اہلکار نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو اطلاع دی۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا، جس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر تحفظ منزل منتقل کر دیا۔ اسی دوران تھانہ داتا دربار میں ایک شخص نے اپنی 3 سالہ بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے بچی کے والدین سے ملنیوالی بچی کی تفصیلات شیئر کیں، جس پر والدین نے فوری طور پر شناخت کر لیا۔ تصدیقی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچی کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لاوارث یا گمشدہ بچوں سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر 15 پر کال کرکے 3 دبائیں اور ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو اطلاع دیں