لاوارث ملنے والی 3 سالہ بچی کو والدین سے ملوادیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے لاوارث ملنے والی 3 سالہ آنیا فاطمہ کو والدین سے ملوا دیا۔ترجمان کے مطابق فاطمہ گھر سے نکلی اور راستہ بھٹک گی پولیس نے ورثا کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی اور کاوش کے بعد بچی کو ورثا سے ملا دیا،بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔