برکی : 3منشیات فروش دھرلئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر) برکی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ترجمان کے مطابق شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 03 منشیات فروشوں زوہیب، راشد اور زوہیب عرف ڈان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان سے 01 کلو سے زائد چرس، 780 گرام آئس اور 500 گرام ہیروئن برامد کر کے مقدمات درج کر لیے۔