لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر میں کارروائیاں کرتیمتعدد جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کر لیا۔ گوالمنڈی پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی۔ غازی آباد کے علاقے میں کالر ہی روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم علی رضا رقم اور موبائلز سمیت گرفتار کر لیا گیاجبکہ چوکی سبزی منڈی پولیس نے رائل چوک اور منڈی کے عقب سے شہریوں سے موبائل اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزموں راجہ ،ساجد ،امین اور شیرون کو گرفتار کر کے 4چوری شدہ موبائلز ،موٹر سائیکلیں اوردوپستول برآمد کرلئے۔