لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹائون کی زیرنگرانی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے منشیات فروش طلحہ، امیر حمزہ، غلام حیدر کو اپنے علاقہ سے جبکہ منشیات فروش سبحان اور عبدالرحمن کو مسلم ٹائون پولیس نے گرفتار کر کے ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 7 کلو چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔