اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ سے 3 منشیات فروش 3 کلوسے زائد چرس سمیت دھرلئے گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے دوران گشت ملزم سلیم کے قبضے سے 1560 گرام چرس برآمدکی،پولیس تھانہ ڈھلیانہ نے منشیات فروش افضل سے 840 گرام جبکہ ملزم وقار سے 640 گرام چرس برآمد کر کے قبضہ میں لے لی،پولیس نے گرفتار ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔