پولیس ان ایکشن،6 منشیات فروش دھرلئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس ان ایکشن،6 منشیات فروش دھرلئے راوی روڈ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین منشیات فروش کو گرفتار کرلیاملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 3180 گرام چرس برآمد ہوئیں ملزمان کو دوران چیکنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیاملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھیگرفتار ملزمان میں راشد،احسان الہی اور الیاس شامل ہیں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2شراب فروش ندیم اور فاروق کو گرفتار کرلیاملزمان کو خفیہ اطلاع پر فردوس مارکیٹ اور مکہ کالونی ریلوے لائنز سے حراست میں لیا گیا ملزمان کے قبضہ سے 86 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ملزمان ندیم اور فاروق کیخلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا