سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت، ملزم گرفتار

سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت، ملزم گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے مدرسے جانے والی طالبہ کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نجف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ مدرسے جا رہی تھی کہ گلی میں ملزم نے اس کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکت کی۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سرجانی ٹاؤن پولیس نے شواہد اکٹھے کیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مبینہ ملزم کا سراغ لگایا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران واقعے سے متعلق مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے، جبکہ قانونی کارروائی تفتیش کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔