میر رضا کیس‘ جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو طلب کرنے کے بجائے تحریری جواب لینے کا فیصلہ کر لیا۔جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے کارروائی کے دوران سابق تفتیشی افسر شبیر لغاری کا بیان ریکارڈ کیا اور میر رضا کے بزنس پارٹنر احمد کا موقف بھی سنا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد نے میر رضا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے بات کرنے کے لیے وقت مانگا، اہلِخانہ سے گفتگو کے بعد احمد مزید کچھ کہنا چاہے تو حلف نامے کے ذریعے موقف پیش کر سکتا ہے، حلف نامے کے ذریعے دیا گیا بیان بھی عوام کے لیے دستیاب ہو گا