میر رضا قتل کیس، دوست جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش، بیان جمع کرادیا

کمیشن کے سخت سوالات ،آخری بار واٹس ایپ پر بات ہوئی ، صبح 4 بجے میسج بھیجا تھا:دوست
کراچی(آئی این پی )  میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کی تیسری سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میر رضا کے ساتھ بچپن میں ایک ہی اسکول میں پڑھا،ہم دونوں نے 2020 میں بزنس کا آغاز کیا،پورا بزنس رجسٹرڈ پارٹنرشپ کی بنیاد پر قائم ہے،میرا اپنا ایک اور الگ بزنس ہے ،بہادر آباد کی برانچ میر رضا سنبھالتے تھے۔ناظم آباد برانچ کا انتظام میں دیکھتا تھا۔جوڈیشل کمیشن نے سوال کیا کہ فنانس کی دیکھ بھال کیسے کی جاتی تھی؟جس پرانہوں نے کہا کہ کاروبار کی پارٹنرشپ 50 فیصد کی بنیاد پر طے شدہ تھی،حساب کتاب اور انتظام سنبھالنے کے لئے  ملازم رکھا تھا