کراچی (آئی این پی )کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان تاجر میر رضا کیس میں سینئر پولیس افسران نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کے جواب دے دیئے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار نے جوابات دے دیئے ہیں۔ کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ نے جوابات کے سیل لفافے کمیشن میں جمع کروادئیے۔میر رضا کے اہلخانہ نے بھی پولیس افسران کیلئے سوالات جمع کروائے تھے، اہلخانہ نے افسران کے لیے 300 سے زائد سوالات بھیجے تھے۔اس حوالے سے کمیشن کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے فیملی کو کچھ معلومات فراہم کریں تو اس سے کیس خراب نہیں ہوتا۔دوسری جانب میر رضا کی فیملی کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ 9 ستمبر کو فیملی کو پولیس نے بتایا کہ ڈیجیٹل کرنسی کا ڈیٹا مل گیا ہے، اسی روز کرپٹو اکانٹ کے اسکرین شاٹس میڈیا پر چل رہے تھے، پولیس حکام اپنی ٹیم میں میر رضا سے متعلق ڈیٹا لیک کرنے والے کا سراغ نہیں لگا سکے، تین چار کروڑ روپے کے لئے ایسا کیا جاسکتا ہے؟ ۔کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔