میر رضا کیس، سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال

کراچی(آئی این پی )میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کردیئے۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کیے ہیں، کمیشن  کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی اور عامر فاروقی سے علیحدہ علیحدہ جوابات طلب کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے معاون تجمل لودھی ایڈووکیٹ کی جانب سے پولیس افسران کو تحریری سوالنامے ارسال کئے گئے ہیں، پولیس افسران سیل شدہ جوابات تجمل لودھی کے ذریعے ہی کمیشن کو واپس جمع کرائیں گے۔