انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلین ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ جرمانہ مہمان ٹیم کی جانب سے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے کے دوران دو اوورز مقررہ وقت میں مکمل نہ کرنے پر میچ ریفری جی ایس لکشمی نے عائد کیا۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر ہر اوور کے لیے میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ دیا جا سکتا ہے۔