کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں پر میچ فیس کا 15، 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں ٹیموں کے 3، 3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کم کر دیے گئے ہیں۔آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے یہ جرمانہ عائد کیا۔ دونوں ٹیموں نے میچ کے دوران مقررہ وقت سے 3، 3 اوورز کم کرائے، جس کی بنا پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ سلو اوور ریٹ کے حوالے سے یہ سزا آئی سی سی کے قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جو کہ میچ کے دوران اوورز کی تکمیل میں تاخیر کی صورت میں عائد کی جاتی ہے۔