پاکستان ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ کیا گیا ہے۔

 آئی سی سی نے اعلان کیا کہ پاکستان ٹیم کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پانچ پوائنٹس بھی کم کر دیے گئے ہیں۔پاکستان ٹیم کی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے مقررہ وقت میں پانچ اوورز کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس غلطی کو پاکستان کے کپتان شان مسعود نے تسلیم کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔