ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے پاکستان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر سخت سزا سنا دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کو میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 8 اہم پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مقررہ اوور ریٹ سے 8 اوورز پیچھے رہی، جس کے باعث یہ کارروائی عمل میں آئی۔پوائنٹس کی کٹوتی کے بعد پاکستان کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل میں صرف 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

میچ ریفری جیف کرو نے یہ فیصلہ آئی سی سی قوانین کے مطابق سنایا، جن کے تحت ہر کم اوور پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ اور ایک ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔پاکستانی کپتان شان مسعود نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے مجوزہ سزا قبول کر لی، جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔