مختلف علاقوں میں شہریوں سے نقد ی موبائل اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ق آداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں صغیر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،گجرپورہ میں شمشیر سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق ?باد میں دانیال سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں شکیل سے 1لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں طارق سے1لاکھ روپے15ہزار موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جوہر ٹاون اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ فیکٹری ایریا اور ل ئورمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔