وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

 شہریوں سے نقدی، موبائل فون چھین لیے گئے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں جمشید سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں حمید سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں جعفر سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ ریس کورس میں اظہر سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ دوسری جانب مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں، جبکہ مزنگ، ٹائون شپ اور ہربنس پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں