وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

 مختلف علاقوں میں شہریوں سے نقدی، موبائل چھین لیے گئے، گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری
 لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں ڈاکوئوں نے رضوان سے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں عارف سے چار لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں عاطف سے تین لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ نولکھا میں توقیر سے تین لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ دوسری جانب لٹن روڈ اور ٹائون شپ سے کاریں، جبکہ لوئر مال، برگی اور گڑھی شاہو سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔