وارداتیں، شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

 کاہنہ، لوئر مال، اقبال ٹاؤن اور شادباغ میں شہریوں سے نقدی موبائل فون چھین لیے 
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں صغیر سے 2 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں جمشید سے 2 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں نصراللہ سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ شادباغ میں شہزاد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔دوسری جانب ہیئر اور ستوکتلا کے علاقوں سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس، اسلام پورہ اور سمن آباد سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔