سپیشل آپریشن :، ڈکیتی اور چوری کے لسٹڈ10ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ نیشاہدرہ ، سول لائن ، باغبانپورہ، اولڈ انارکلی میں کارروائی کی 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی اور چوری کے 10لسٹڈ عادی ملرمان کوگرفتارکرلیا گیا ڈولفن سکواڈ نیشاہدرہ ، سول لائن ، باغبانپورہ، اولڈ انارکلی اور دیگر جگہوں سے 10 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کر لیامشکوک اشخاص کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی ملزمان نکلے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں ملزمان جہانگر 37:انور 22 ، ابرار 37،کاشف 62،عمر 68،نور 35،عرفان 49،مقدمات میں رضا 37، چاند 27، شکیل 29 قاسم 30 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھیملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ نشتر ، نولکھا ، گلشن راوی ، نوانکوٹ۔چوہنگ ،اولڈ انارکلی اور دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں