سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے6 "عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں عادی ملزمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری ہے پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کے6 "لسٹڈ" عادی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے مغلپورہ، ملت پارک، یکی گیٹ، سبزہ زار و دیگر جگہوں سے 6 مشکوک شخص کو راؤنڈاپ کر لیامشکوک اشخاص کریمنل ریکارڈ کے مطابق عادی مجرمان نکلیپولیس ریکارڈ کے مطابق ملزمان سنگین جرائم میں ملوث، مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔ملزمان شہریار 49، یونس37، اصغر 43،اسلم 53،عرفان 38،اقبال 42 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب تھیگرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ داتا دربار، مغلپورہ، ملت پارک، یکی گیٹ و دیگر کے حوالے کر دیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں