پنجاب پولیس ملازمین اور اہلخانہ کیلئے ہیلتھ پروگرام جاری

 لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس ملازمین اور اہلخانہ کے لیے جدید ہیلتھ کیئر پروگرامز جاری ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، انسولین ایٹ ڈور اور آرگنز ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اہلکار اور بچوں کو مفت علاج اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں عارضہ قلب کے علاج، کیتھیٹرائزیشن اور دیگر میڈیکل سہولتیں بھی دستیاب ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے تمام یونٹ سربراہان کو اہلکاروں کو سہولیات کے حصول سے آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔