پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 34لاکھ 50ہزار روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 34 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اقبال کو 10 لاکھ ، ٹریفک وارڈن فرحان پرویز کو 10 لاکھ ، کانسٹیبل ضیا اللہ کو 5 لاکھ ، ہیڈ کانسٹیبل عرفان شاہد کو اڑھائی لاکھ گئے، سب انسپکٹر اورنگزیب کو 2 لاکھ ، اے ایس آئی محمد احسان، ہیڈ کانسٹیبل قمرالدین، کانسٹیبل دلدار سبحانی کو 1 لاکھ روپے فی کس ، ریٹائرڈ کانسٹیبل اصغر علی، کانسٹیبل فرحت عباس کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔