فتح شیر کی بیوہ کو کینسرکو علاج معالجے کیلئے فی کس اڑھائی لاکھ دیئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 95 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل شیر علی کو بیوی کے کینسر کے علاج معالجے کیلئے5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر عارف گجر اور مرحوم اے ایس آئی فتح شیر کی بیوہ کو کینسرکو علاج معالجے کیلئے فی کس اڑھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد یعقوب، سب انسپکٹرز سجاد یونس اور شبیر حسین کو علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی محمد اعظم، ہیڈ کانسٹیبل مظہر عباس، کانسٹیبل رضوان سلیم،جونیئر پٹرولنگ آفیسر یاسر رفیق اور سکیورٹی کانسٹیبل عمر رمضان کو علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز دئیے گئے۔کانسٹیبل افضال زاہد اور نائب قاصد محمد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 95 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔