پولیس ملازمین اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید ساڑھے 23لاکھ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 23 لاکھ 45 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی کانسٹیبل ذکا اللہ کو چھاتی کے مرض کے علاج معالجے کیلئے 05 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ شہید ٹریفک اسسٹنٹ لیاقت علی خان کی اہلیہ کو جگر کی موذی بیماری کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔