پولیس ملازمین، اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 33 لاکھ 25 ہزار روپے جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 33 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کر دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا اے ایس آئی علی رضا کو 6 لاکھ ،غازی کانسٹیبل انعام علی کو 5 لاکھ ،کانسٹیبلوں محمد نعیم ، تنویر الحسنین اور سلیم اللہ کو ڈھائی لاکھ روپے فی کس ،ریٹائرڈ آفیسر رفیق حسن اورسب انسپکٹر نعیم اللہ کو 2 لاکھ ،اے ایس آئی احسن اللہ، ہیڈ کانسٹیبل محمد افضل، کانسٹیبل خاور مقبول ،ایس پی فاروق احمد بھٹہ، کانسٹیبل محمد ذوالفقار اور نائب قاصد اقرا عظیم کو ایک لاکھ روپے فی کس ،انسپکٹر محمد کاشف یوسف، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید،کانسٹیبلوں احسن خان، محمد عنایت اور محمد عثمان بٹ کو 75 ہزار روپے فی کس دئیے گئے۔