لاہور (کرائم رپورٹر )چھانگا مانگا میں مرکزی عیدگاہ کی دیوار گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ہسپتا ل ذرائع نے طالب علموں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق طالب علم چھانگا مانگا کی عید گاہ میں کھیل رہے تھے کہ خستہ حال دیوار گرگئی، جس کے باعث حادثہ رونما ہوا۔