لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچی کو بازیاب کرا لیا اور خاتون شہری سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی۔دونوں مقدمات میں پولیس کی تیز رفتار اور پیشہ ورانہ کارروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسران و اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں منعقدہ تقریب میں ڈی ایس پی اسلامپورہ حافظ عبید اللہ، انچارج چوکی میؤ ہسپتال، ایس ایچ اوز گوالمنڈی و داتا دربار، سب انسپکٹرز عمران اسلم، حازق، محمد قتیل، اے ایس آئی عامر اور کانسٹیبل طارق کو انعامات و اسناد دی گئیں۔ اسی طرح خاتون شہری سے چھینی گئی کار برآمد کرنے والی پولیس ٹیم کو بھی سراہا گیا، جن میں ایس پی اقبال ٹاؤن، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن سب انسپکٹر عابد محمود، اے ایس آئیز امجد علی، قاسم اور کانسٹیبل شہروز شامل تھے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہیشہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی، سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان تک رسائی ممکن ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے لاہور پولیس کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ عوام کی جان، مال اور عزت کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس ہر لمحہ ان کی مدد اور خدمت کے لیے موجود ہے واضح رہے کہ نومولود بچی کو اغوا کرنے والے ملزمان کو شادباغ جبکہ کار چھیننے والے ملزمان کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گی