جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں، پارٹی میں میرے نام سے سابقہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی
فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں‘ دور رس نتائج حق میں نہیں آئیں گے
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ پارٹی میں ایک سال کے اندر تین بار سابق ہوچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ جو آزمائشیں مستقبل میں آرہی ہیں۔ پارٹی میں ان کے نام سے سابقہ کا صیغہ ہٹنے میں دیر نہیں لگے گی۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ پارٹی یا لیڈر سے غداری کریں عوام انھیں پسند نہیں کرتے، فارورڈ بلاک بنانے والے وقتی ضرورت تو پوری کرسکتے ہیں دور رس نتائج ان کے حق میں نہیں آئیں گے۔ علی امین گنڈاپور سے متعلق سوال پر شیر افضل مروت نے کہا پارٹی کے لیے علی امین نے بڑا کردار ادا کیا، اللہ نہ کرے کہ اس شخص سے کرسی چھینی جائے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خوشامدی نہیں ہیں۔ ان کا قصور ہمیشہ یہی رہے گا کہ پارٹی کے لیے وہ بھی کرجاتے ہیں جس کا کہا نہ گیا ہو۔