لاہور(خصوصی رپورٹ) مصر ی شا ہ لاہور میں وقف املاک بورڈ کی بڑی کارروائی،20سال سے قابضین کے قبضے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی واگزار کرا لی۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک لاہور 1(ون)عثمان رمضان گورسی نے ایک بڑی کارروائی کر کے قیمتی ٹرسٹ اراضی کو واگزار کرایا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ جی ٹی روڈ لاہور پر واقع ایک کنال پانچ مرلہ رقبے پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی، جو گزشتہ 20 سال سے ناجائز قابضین کے قبضے میں تھی، کامیابی کے ساتھ واگزار کرا کر محکمہ نے قبضہ حاصل کرلیا اور بعد ازاں پراپرٹی کو باضابطہ طور پر سیل اورسر بمہر کر دیا گیا۔